مزیدپابندیوں سےمذاکرات کاراستہ بندہوگا، ایران کی امریکا کو وارننگ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بارہم قاسمی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ امریکا پاسدران انقلاب کو دہشتگرد گروپوں  کی فہرست میں شامل کرنے کی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔ واشنگٹن نے اگر ایسا کیا تو ایران کا ردعمل بھی فیصلہ کن، مستحکم اور منہ توڑ ہوگا۔ واشنگٹن کو تمام نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی جانب سے 2015 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے ایٹمی معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کو ختم کرنے کے لیے متعدد مرتبہ بات کی ہے اور اب وہ 15 اکتوبر کو اس حوالے سے اپنی نئی منصوبہ بندی کا اعلان کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.