پاکستان پیپلزپارٹی کاوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسےاستعفے کا مطالبہ

اسلام آباد:اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نےمشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں سینٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا عہدے پر بیٹھنے کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا نہیں بلکہ ان کامقصداپنی ذات اورنوازشریف کوبچاناہے۔ اسحاق ڈار وزیر خزانہ رہنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ اس موقع پرفرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ملک معاشی طورپرمفلوج ہونے جا رہاہے یہ خطرناک بات ہے،وزیرخزانہ پرفرد جرم عائد ہوچکی پھر بھی وہ اپنے عہدے پر براجمان ہیں .سینئر رہنمانئیربخاری کااس موقع پرکہناتھاکہ شفاف ٹرائل کےلیے ضروری ہےکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار فی الفورمستعفی ہوں،ان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، اگر ثبوت نہ ہوتے تو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد نہیں کی جاتی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.