اسرائیل نےغزہ کےساتھ بارڈرپردیواربنانےکاکام شروع کردیا

اسرائیل نےغزہ کےساتھ بارڈر پردیواربنانےکاکام شروع کردیا ہےجس کےلیےمغربی کناراور رام اللہ شہرمیں فلسطینیوں کےتین گھربھی مسمار کر دیئےگئے

اسرائیل، غزہ کی پٹی کا محاصرہ مزید سخت کرنےپر تل گیا، صیہونی فوج نےحماس پر سرنگوں کے ذریعےاسرائیل میں دہشتگردی کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے بعد الزام کو بنیاد بنا کراسرائیل نےغزہ کےساتھ بارڈرپردیوارکی تعمیر بھی شروع کردی ہے۔60کلومیٹرطویل دیوارکی اونچائی6میٹرہے۔ دیوارمیں سرنگوں کی پہچان کیلئےسینسربھی نصب کیےگئےہیں۔ادھرمغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج نےدو فلسطینی گھروں کو منہدم کر دیا، رام اللہ شہر میں بھی ایک گھر کو دھماکےسےاڑانے کے لیے مکینوں سے خالی کرا لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.