غیرملکی پروازوں کو اسرائیل جانے کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے پہلی بار بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت  دی ہے۔قبل ازیں اسرائیل جانے کے لیے  ایئر انڈیاکو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا تھاجو بہت لمبا راستہ ہے ،سعودی حکومت کے اس اقدام سےناصرف نئی دہلی سے تل ابیب تک فضائی سفر میں وقت کی بچت ہوگی بلکہ کرایوں میں بھی کمی آئےگی دوسری جانب اسرائیلی ایئرلائن  نے بھی مطالبہ کیا ہےکہ انہیں بھی سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ایئرلائن حکام کاکہناہےکہ اگرایئر انڈیا کو اجازت مل سکتی ہے تو ہمیں بھی ملنی چاہیے ۔ادھرسعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان نےواضح کیا ہے کہ ائیر انڈیا کو اسرائیل جانےکیلئےاپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: