سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومی امریکی صدر پر برس پڑے

ایک ٹی وی انٹرویو میں جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عادی جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے بد نما داغ ہیں۔ جیمز کومی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ برس جیمز کومی نے انکشاف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر، صدر کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیک فلن سے جاری تفتیش ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور وفاداری کا ثبوت طلب کیا تھا۔ جس کے بعد امریکی صدر و جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: