کراچی:کریم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی کے علاقے کریم آبادپل کےقریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کراچی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر پکڑ لیا جس میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی گرفتارکرکے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا، ٹینکر میں تقریباً چار ہزار لٹر ایرانی ڈیزل موجودتھا۔ جیکسن پولیس نے دو کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان راشد علی ولد گل نذیراور محمد عامر ولد عمران کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس  برآمد کی گئی۔ حب ریورروڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.