چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کر دی:محبوبہ مفتی کا الزام

مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھونڈاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نےبھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔ محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نےبھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.