حریت رہنما مقبول بٹ کی 34ویں برسی،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

ہڑتال اور مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی جس کا مقصد نئی دہلی کی تہاڑجیل میں دفن شہید مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوں کو انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے کشمیریوں کے مطالبے پر زور دینا ہے۔

بھارت نے محمد افضل گورو کو 9فروری2013کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984کو جدوجہدآزادی میں انکے کردار کی پاداش میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، اشرف صحرائی اور سید امتیاز حیدر سمیت کئی رہنماؤں کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: