عجب تیری سیاست،عجب تیرا نظام،،یزید سے بھی مراسم،حسینؓ کو بھی سلام

فلسطین: نریندرمودی نے فلسطینی صدرمحمود عباس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ نئی دہلی حکومت فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور بھارت ان کے مفادات کا احترام کرتا ہے جبکہ فلسطین کی حمایت بھارتی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ سے ہی ایک اہم حصہ رہا ہے۔ دوسری جانب محمود عباس نے بھارتی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل میں مؤثر کردارادا کریں۔ فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اس خطے میں قیام امن کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ فلسطینی قیادت نے کبھی بھی امن مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اورآئندہ بھی ہم امن عمل کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: