بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد

نئی دہلی: پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔ پاکستانی قوم کی جشن آزادی کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہیں جبکہ پاکستان کا حریف ملک سمجھے جانے والا بھارت نے بھی اس سال پاکستان کوجشن آزادی کی مبارک باد منفرد اندازمیں دی ہے۔ وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پربھارتی نوجوانوں نے ایک وڈیو شئیرکی ہے جس میں وہ مختلف پلے کارڈزہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ پلے کارڈزمیں لکھا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسا گانا جو طاقت اورترقی کا ایمان، فخراورعظمت ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک “سرزمین شاد باد ہے” جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک “سرزمین شاد باد ہے” جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.