بھارت،پنشن کے لیے تیز دھوپ میں 2گھنٹے سے کھڑی بوڑھی عورت کی موت

بات یہیں پر ختم نہیں ہوءی بلکہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بوڑھی عورت کی لاش کو گھنٹوں انتظار کے بعد بھی  ایمبولینس نہ مل سکی ، تو مجبورا موٹر سائیکل پر لاش لے جانا پڑا۔ معلومات کے مطابق، ضلع کے امليا گاؤں میں 70 سالہ بدميا کیوٹ مدھيانچل بینک کی شاخ میں پنشن کے روپے نکالنے کے لئے گئی تھی۔ اس دوران وہ غش کھا کر گری اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ بینک میں وینٹیلیشن کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے گاہکوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی وجہ سے مبینہ طور پربوڑھی عورت کی طبیعت بھی بگڑی اور اس کی موت ہوگئی۔ الزام ہے کہ عورت کی موت کے باوجود بینک ملازم اس کی مدد کے لئے آگے نہیں آئے۔ گاہکوں نے ہی پولیس اور اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.