ایرانی مداخلت تنازع فلسطین سے زیادہ خطرناک ہے، امریکا

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کا بنیادی سبب ایران ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کےساتھ مل کر ایران کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے گا۔ جبکہ ایران کھلم کھلا شام میں صدر بشار الاسد، یمن میں حوثی باغیوں، عراق میں شیعہ ملیشیا اور لبنان میں حزاب اللہ کی مدد کررہا ہے۔ ایران کی طرف سے یہ امداد عرب خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل تنازع بھی اہم ہے اور اسے حل کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، مگر خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت زیادہ خطرناک ہے۔ سلامتی کونسل ایران کی مشرق وسطیٰ میں سرگرمیوں کی روک تھام کو پہلی ترجیح بنائے۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.