پیرس کے مشہور تفریحی مقام شانزے لیزے میں مسلح شخص کی فائرنگ

پیرس پولیس کی خاتون ترجمان جوہانہ پریمیورٹ کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے ضلع کیمپس ایلیسیز شوپنگ میں ایک پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک اور دو کو زخمی کردیا جبکہ جوابی کارروائی میں وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ مسلح شخص نے فرنکلن روزویلٹ سب وے اسٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، یہ علاقہ سیاحوں میں معروف ہے۔ خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتوار کو فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہونے جارہا ہے اور انتخابات سے پہلے امیدوار ٹی وی پر انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے آخری بحث و مباحثوں میں مصروف تھے۔ حالانکہ وہاں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے پیش آیا جس کی وجہ سے وہاں موجود مقامی افراد اور سیاحوں میں افراتفری پھیل گئی تھی۔  جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے منگل کے روز دو افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ واقع اس سے قبل پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں سے مشابہت رکھتا ہے جو پیرس کے اطراف میں کیے گئے تھے، ان میں سے ایک حملہ فروری میں لوورے موزیم اور دوسرا گذشتہ ماہ ائیرپورٹ پر کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.