امریکا اوراتحادیوں نے شام پر حملہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا،ایرانی سپریم لیڈر

امریکا: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے ٹیلی گرام چینل پر چھپنے والے بیان کے مطابق انھوں نے شام پر ہونے والےامریکا اور اتحادیوں کے حملے کو جرم قراردیاہے۔ انہوں کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،فرانسیسی صدرایمانیوئل میکرون،برطانوی وزیراعظم تھریسامے مجرم ہیں۔ جبکہ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکااوراس کےاتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتےہوئےنتائج بھگتنےکی دھمکی دی ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ امریکا اورا س کے اتحادیوں کے پاس شام میں کیمیائی حملے کا کوئی ثبوت نہیں، انہوں نے شام پر بلاجواز حملہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: