شہر میں چلنے والی بسوں پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی بینرز آویزاں

برطانیہ میں آج سے دولت مشترکہ رکن ممالک کی سربراہ کانفرنس ہو رہی ہے، اجلاس میں بھارتی اور پاکستانی وزیر اعظم سمیت 52 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کی اطلاع پر برطانیہ میں موجود سکھ اور کشمیری تنظیموں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ احتجاج کے پہلے روز بسوں اور ویگنوں پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کی طرف مارچ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیریوں اور بھارت میں موجود سکھوں پر مظالم بند کرنے اور انہیں حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: