سلمان نے جان ابراہم کو فلم “ریس 3” سےباہر کردیا

سلمان خان اداکاری اوراپنی دوستی کےساتھ ساتھ غصےکےحوالےسے بھی شہرت رکھتےہیں اور یہی وجہ ہےکہ فلم نگری میں کوئی بھی ہدایت کار، فلمساز اور اداکار ان کی ناراضی مول نہیں لیتا۔ فلم نگری کے کئی فلمسازوں، اداکاروں، اداکاراؤں اور گلوکاروں کے کیرئیرسلمان خان کی ناراضی اورغصےکےباعث زوال کاشکار ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سلمان خان ایکشن اسٹار جان ابراہم کے ساتھ 12 سال پرانی ناراضگی نہیں بھول پائےہیں۔ سلو میاں نےفلم “ریس 3” کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے جان ابراہم کو فلم سے باہر کرنے کی صورت میں ہی کام کرنے کی شرط رکھی تھی جس پر فلم ساز نے بھی جان ابرہم کو پروجیکٹ سے آؤٹ کرنے میں ہی عافیت جانی اور اب ان کی بجائے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جان ابراہم نے فلم “ریس 2” میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی کام کرنے کے لیے تیار تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.