کراچی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش،حیدرآباد اورنواب شاہ میں رم جھم

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کانیاسسٹم شہر میں داخل ہونے سےکراچی میں منگل تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی جس سےان علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش ہوتےہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا اوریہ علاقےاندھیرے میں ڈوب گئے۔گلشن حدید سےگرج چمک کے ساتھ شروع ہونےوالی موسلا دھاربارش نےآہستہ آہستہ شہرکےبیشتر حصےکولپیٹ میں لے لیا۔ بارش کاپانی کئی علاقوں میں جمع ہوگیا، جس سےگاڑیوں کوآمد و رفت میں دشواری کا سامنا رہا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج بوندا باندی اورہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ منگل تک موسلا دھار بارش جاری رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.