ریکس ٹلرسن کے دورہ ترکی سے قبل امریکی قونصل خانےکاملازم نظربند

استنبول: استنبول میں واقع امریکن  قونصل خانے کے ملازم  نظمی میٹ کنترک کو 31 جنوری  سے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ نظربند کیے جانے والےامریکن  قونصل خانے کے ملازم کا جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے رابطہ تھا۔ نظمی امریکن قونصل خانے میں ملازم کے طور پر2017 سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں امریکی قونصل خانے کے 2 ملازمین سمیت متعدد امریکی شہری جیلوں میں پہلے بھی بند ہیں۔ امریکی قونصل خانے کے ملازم کی نظربندی کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ترکی کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: