روہنگیامسلمانوں پرمظالم،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

روہنگیاکےمسلمانوں پرتشدد سےپیدا شدا صورتحال پرغورکیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیاہے۔

 

سوئیڈن اوربرطانیہ نے میانمار کےمسئلے پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکی درخواست کی۔ سفارت کاروں کے مطابق میانمار کی بگڑتی صورت حال پر گفت و شنید کے لیے آج بند کمرہ اجلاس ہوگا۔

اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر میتھیو ریکرافٹ نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر خفیہ اجلاس ہوگا لیکن کسی نہ کسی شکل میں اس کا نتیجہ باہر آئےگا، سلامتی کونسل کااجلاس اس بات کی واضح علامت ہےکہ کونسل ارکان کو میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والےروہنگیا مسلمانوں کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔

سلامتی کونسل کا اس مسئلے پر30 اگست کو بھی بند کمرہ اجلاس ہوا تھا جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی سلامتی کونسل کو خط میں روہنگیا مسئلےپرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ معاملہ انسانی سانحہ بن سکتا ہے۔

میانمار کی بگڑتی صورت حال پر

گفت و شنید کے لیے آج اجلاس

ہوگا، سفارت کار

یہ ممکنہ طور پر خفیہ اجلاس ہوگا

لیکن کسی نہ کسی شکل میں اسکا

نتیجہ باہر آئےگا، برطانوی سفیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا

بھی سلامتی کونسل کے نام خط میں

روہنگیا مسئلےپرشدید تشویش کا اظہار

 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.