پیوٹن کانیتن یاہوکوشام میں تشدد کی نئی لہر سے گریز برتنےکامشورہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں میں شام میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور ایف سولہ طیارہ مار گرانے سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہاکہ وہ شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر صورتحال قابوپانامشکل ہوجائےگا۔دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق ہواکہ دونوں ملکوں کی افواج شام کی صورتحال پر رابطے میں رہیں گی اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: