روس کاامریکاسےسفارتی عمارت واپس کرنےکامطالبہ

روس نے سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں خالی کرائی گئی اپنی سفارتی عمارت واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اس حوالےسے روسی حکام کاکہناہے کہ امریکامیں روس کی سفارتی عمارات کاقبضہ واپس کرنےکے سلسلےمیں اگر واشنگٹن انتظامیہ نےکوئی بھی شرط رکھی تو وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ گزشتہ برس دسمبرمیں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے2روسی سفارتی مراکز کوبند کرکے35 روسی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیےتھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.