شام میں روسی جنگی طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 2 افراد ہلاک

روسی لڑاکا طیارہ جس کا ماڈل SU-24 تھا، گزشتہ روز شام میں گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ شام کے مغرب میں حمیمیم میں روسی فضائیہ کے اڈّے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ بیان کے مطابق روسی SU-24  لڑاکا طیارہ فضائی اڈّے سے اڑان بھرنے کے لیے رفتار پکڑ رہا تھا کہ اس دوران رن وے سے باہر نکل گیا جس کے بعد طیارے میں سوار عملے کے دونوں افراد کو باہر آنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.