شریف خاندان واپس آکرجیلیں بھریں توشایدکچھ بات بن جائے،آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نےپشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ کپتان اپنی مگن میں مست ہیں، پشاورمیں ہرطرف ڈینگی اورکچرا نظر آ رہا ہے،عمران کی نظرمیں کےپی میں پرویزخٹک سب سےاچھا انسان ہے،تحریک انصاف نےسینیٹ میں ن لیگ سےاتحادکرلیاہے. آصف زرداری نےمزید کہا کہ میاں صاحب کوابھی تک خود نہیں پتہ کہ انہیں کیوں نکالا گیا،دیکھتےہیں نواز شریف، مریم اور صفدر جیل جاتے ہیں یا نہیں، میاں صاحب کو چاہئے واپس آ کر جدوجہد کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قیام سے لیکر آج تک خطرات کا سامنا ہے، قوموں کو خطرات کا سامنا ہوتا ہے، یہ کوئی ایسا ایشو نہیں، خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے بھی ملک کو چلانا ہے لیکن خزانے پر منشی بٹھایا گیا تھا، اب اس منشی کو کیا کہوں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.