مشرقی امریکہ کی ریاستیں برفانی طوفان کی زدمیں،نظام زندگی مفلوج

امریکہ: مشرقی امریکہ کی وسطی ریاستوں کوبرفانی طوفان نےاپنی لپیٹ میں لیاہواہے،شکاگوسمیت دیگرریاستوں میں شدیدبرفباری سےنظام زندگی  مفلوج ہوگیاہے،برف کےطوفان کےدوران اب تک درجنوں گاڑیاں  حادثات کاشکارہوچکی ہیں،ہنگامی صورتحال کےپیش نظرطوفان کی زدمیں آنےوالی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بندکردیئے گئے ،خراب موسم نےپروازوں کاشیڈول بھی بری طرح متاثرکیاہےاور ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔برفانی طوفان سےبجلی کانظام بھی درہم برہم ہوکررہ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک یخ بستہ ہواؤں کےساتھ شدید برف باری ہورہی ہے  اور متاثرہ شہروں میں اب تک 9 انچ برف پڑچکی ہے جس کے باعث لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کردی ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: