کاتالونیا کو آزادی سے روکنے کے لیے اسپین نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے وزیرِ اعظم کو آرٹیکل 155 کے نفاذ کی اجازت دے دی۔ آرٹیکل 155 کے تحت اسپین کاتالونیا کی خود مختاری ختم کر سکتا ہے۔ قوم سے خطاب میں ہسپانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاتالونیا نے آزادی کا اعلان کیا تو فوری طور پر آرٹیکل 155 نافذ ہو گا۔ ہسپانوی وزیرِ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہر اختیار استعمال کرتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ کاتالونیا کے صدر نے آزادی کی قرارداد پر دستخط کر دیےہیں، تاہم اعلان ملتوی کر دیا گیاہے۔