آج بارش کا نہیں امکان،میچ دیکھنے کے دوران رہے گا یہ اطمینان

لاہور: کرکٹ کےعالمی ستارے پاکستانی ہیروز کے ساتھ کھیلنےکیلئےلاہور پہنچ چکےہیں۔ شائقین اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو دیکھنےکیلئےبےتاب ہیں اور ان لمحات کا بڑی بےصبری سےانتظار کر رہےہیں۔

شیڈول کے مطابق ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج شام 7 بجےشروع ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں کرکٹ کےعالمی ستارےجگمگائیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 25 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں تو گرمی رہے گی تاہم رات کے اوقات میں مو سم خوشگوار ہونے کے امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.