شام پرامریکااوراتحادیوں کےحملے خلاف دنیابھر میں احتجاج

شام: شام پر امریکی اور اس کےاتحادی مملک برطانیہ ، فرانس کی جانب سے حملوں کے فوری بعد شام سمیت دنیابھر میں احتجاج شروع ہوگیاہے۔ شامی دارالحکومت دمشق میں سینکڑوں شہریوں نے قومی پرچم اٹھاکر حملے کیخلاف احتجاج کیا، شہریوں نے امریکا اور اتحادی افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائشگاہ وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرین اکٹھے ہوئے اورامریکی اور اتحادی ممالک کے اس حملے کے خلاف احتجاج کیا۔شہریوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں شام پر حملے کیخلاف نعرے درج تھے۔حملے میں اہم امریکی اتحادی برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ شام پر حملہ کسی صورت مسائل کا حل نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: