اتحادی فورسز کی بمباری سےبشارالاسد کے حامی 200 جنگجو ہلاک

شام : صوبہ دیرالزور میں پہلے بشارالاسد کے حامی جنگجوؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں امریکی اتحادی فورسز کی جوابی کارروائی میں 200 جنگجو مارے گئے۔ دریں اثنا مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے مزید 67 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 4 روز سے جاری بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 210 ہوگئی جن میں 53 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی اتحادی فورسز ایس ڈی ایف کی حمایت کر رہے ہیں جس کی سربراہی کْرد اور عرب جنگجوؤں کے ہاتھ میں ہے۔ دوسری جانب روسی اور ترک صدور نے شام میں دہشت گردی کے خلاف فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: