جب تک شام کی موجودہ قیادت ہے حملے رکنے کی کوئی ضمانت نہیں، جنرل سیکریٹری نیٹو

امریکہ برطانیہ اور فرانس نے شام پرحملوں کے حوالے سے نیٹو کو بریفنگ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ حملے کیمیائی حملوں کے خلاف آخری حل کے طور پرکیے گئے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بریفنگ میں بتایا کہ مشترکہ حملوں سے شام کی حملے کرنے کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینزاسٹولٹن برگ نے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پرحملے کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا۔ جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ حملے سے شام کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے۔ جینزاسٹولٹن برگ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک شام کی موجودہ قیادت ہے حملے رکنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے جبکہ شام پر حملوں میں نیٹو شریک نہیں ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: