مغرب نے شام پر دوبارہ حملہ کیا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، روسی صدر

شام : کریملن سے جاری بیان کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ شام پر حملے نے سات سال سے جاری تنازع کے سیاسی حل کو نقصان پہنچایا ہے۔بیان کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے زور دیا کہ اگر شام پر حملہ کر کے دوبارہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ عالمی تعلقات کے لئے نامناسب اور خطرناک ہوگا۔یاد رہے کہ 14 اپریل کو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر 105 میزائل فائر کیے گئے تھے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: