مصرمیں ریل گاڑیوں میں تصادم36افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

مصرکےساحلی شہراسکندریہ میں2ٹرینوں کےدرمیان ہونےوالے تصادم کےنتیجےمیں36افراد جاں بحق جبکہ 100 سےزائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مصرکےشہراسکندریہ کےمغربی قصبےخورشیدمیں2 ٹرینوں کےمابین تصادم ہوا جس کےنتیجے میں 36افراد ہلاک جبکہ100سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ان ٹرینوں میں سےایک قاہرہ سےجبکہ دوسری پورٹ سعیدکےشہر سے آ رہی تھی۔ ٹرین حادثےکےبعدریسکیو ٹیموں کےبروقت نہ پہنچنےکے سبب ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے جبکہ درجنوں زخمی کیچڑ میں لت پت جائےحادثہ پر پڑے رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.