ترکی میں ناکام بغاوت کا ایک سال مکمل

ترکی میں ناکام بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر صدر طیبب اردوان کے خصو صی خطاب کے علاوہ ریلیاں اور دیگر تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر آج تقریبات منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ترک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان استنبول جائیں گے اور یادگار باسفورس پل، جسے اب شہدا پل کہا جاتا ہے پر شہدا مارچ میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترکی کی پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ بمباری ، شیلنگ اور فائرنگ سے پارلیمنٹ کی عمارت کے ایک حصے کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ ٹھیک اسی وقت پر صدر اردوان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس ناکام فوجی بغاوت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں صدارتی محل کے باہر ایک یادگار بھی قائم کی گئی ہے جس کا آج افتتاح کیا جائے گا۔ بغاوت کے الزام میں ترکی میں مزید 7 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.