ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کو فلپائن میں چور پڑگئے

جنوب مشرقی ایشیائی ریاست فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کو چور پڑگئے جنہوں نے خاتون کے قیمتی طلائی زیورات اور ایک گراں قیمت ہیرا چوری کرلیا۔ تاہم خوش قسمتمی سے فلپائنی حکام نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف چوروں کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سےمسروقہ زیورات بھی واپس لے لیے- ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا میں تھے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار مبینہ چوروں نے ہولیا چاووش اوگلو کے سامان سے زیورات نینوی اکوینو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد چوری کیے۔ مسروقہ جیولری میں سفید سونے کی ایک انگشتری، سونے کا ایک ہار اور ایک گراں قیمت ہیرا شامل تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.