اقوام متحدہ نےروہنگیامسلمانوں کےقتل عام کونسل کشی قرار دے دیا

روہنگیا: اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن پر بات کرتے ہوئے اسےنسل کشی کی واضح مثال قرار دیدیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یو این ہیومن رائٹس چیف زید بن رعد الحسین نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ فوجی آپریشن ان کی نسل کشی کی واضح مثال ہے۔سوئٹزرلینڈ کےشہر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری ظلم و تشدد کو فوری بند کرے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمشنر نےتسلیم کیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے اس کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کیونکہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.