پاکستان 2020 تک اقوام متحدہ پروگرام کا دوبارہ ممبر منتخب ہو گیا

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے حق میں ووٹنگ کی گئی، 50 میں سے 48 ملکوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان آئندہ تین سال یعنی 2020 تک اقوام متحدہ کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا دوربارہ انتخاب اقوام متحدہ کے نظام میں فعال کردار ادا کرنے کی توثیق ہے، کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کو مختلف پروگراموں میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رکنیت ملنے کے بعد پاکستان اقوام متحدہ کے بجٹ کی منصوبہ بندی اور اہم قانون سازی کے فیصلوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یاد رہے اکنامک اینڈ سوشل کونسل منصوبہ بند پروگرامنگ کے مختلف پروجیکٹس کے منصوبوں پر کام کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.