امریکی فوج شمالی کوریا سےنمٹنےکیلئے تیار ہے،امریکی صدر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطےکی  ویب سائٹ پرایک ٹویٹ میں کہاکہ شمالی کوریا کےمسئلےکاعسکری حل بالکل موجود ہے اور اسلحےکی تنصیب کر کےاسےحملےکےلئےتیارکردیا گیا ہے،کیا ایسی صورت حال میں شمالی کوریا کوغیر دانشمندی کا مظاہرہ کرناچاہیئے۔ امید ہےکم جونگ ان کوئی اور راستہ اختیار کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایسےوقت میں سامنےآیا ہےجب شمالی کوریاکی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سےایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہاگیا کہ امریکی جزیرے گوآم میں میزائل حملے کی منصوبہ بندی 15 اگست تک تیار ہو جائےگی۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پیسفیک کمانڈ کی ایک پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فضائیہ کا بی ون بی جنگی طیارہ گوآم جزیرے پر امریکی فورسز کوریا مشن پر عمل درآمد کے لئے بالکل تیار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.