کھسیانی بلی کھمبا نوچے، روس کی دھمکی کام کرگئی

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر شام سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں اوراتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں شام کو کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر شام پر حملے کےلیے پر تول رہے ہیں، جن کا کہناہےکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال کے شواہد موجود ہیں۔ روس نے ممکنہ حملہ روکنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں، اس سلسلے میں روس نے آج پھر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کررکھا ہے۔ روسی سفیر کا کہنا ہےکہ امریکی بیانات سے لگتا ہے کہ روس امریکا جنگ خارج از امکان نہیں، لیکن روس کی پوری کوشش ہے کہ جنگ چھڑنے نہ دی جائے ۔ ادھر کیمیائی ہتھیاروں کے نگراں ادارے او پی سی ڈبلیو کی ٹیم شام روانہ ہوگئی ہے جو جلد تحقیقات کا آغاز کرے گی جبکہ شامی حکومت نے ٹیم کو متاثرہ مقامات تک رسائی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: