ورلڈ الیون سیریز: میچز کو انٹرنیشنل درجہ حاصل ہوگا، آئی سی سی

آئی سی سی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالی آزادی سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔ میچز کی انفرادی کارکردگی کھلاڑیوں کی انفرادی رینکنگز میں شمار ہوگی تاہم ٹیم رینکنگ پر ان میچز کے نتائج اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیم رینکنگز میں دو ملکوں کی ٹیموں کے ریٹنگز پوائنٹ کی بنیاد پر کیلکولیشن ہوتی ہے اور اس سیریز میں ایسا نہیں ہورہا لہٰذا ٹیم رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ورلڈ الیون  پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز 12، 13 اور15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.