یمن:انسانی سمگلروں نے120 تارکین وطن کو پھینک دیا،51ڈوب گئے

غیرملکی میڈیاکےمطابق یمنی ساحل کےقریب انسانی تاجروں کی طرف سےکھلےسمندرمیں پھینکےجانےوالے120تارکین وطن میں سے 51 ڈوب گئے۔

اقوام متحدہ نےاپنےبیان میں بتایا ہےکہ ان120افراد کا تعلق صومالیہ اور ایتھیوپیا سے تھا جنہیں انسانی تاجروں نے کھلے سمندر میں پھینک دیا تھا جن میں سے زیادہ تر کی عمر 16 سال کے لگ بھگ تھی۔

عالمی ادارہ برائے امور تارکین وطن کے نگراں لارینٹ ڈی بوئیک نے بتایاکہ اس سال 55 ہزار تارکین وطن نے صومالیہ سے یمن جانے کیلیے سمندر کا راستہ اختیار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.